آسٹریلوی نک کرگیوس کا فاتحانہ آغاز ،سنسناٹی اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹاپ 16 میں داخل

منگل 16 اگست 2022 16:28

آسٹریلوی نک کرگیوس کا فاتحانہ آغاز ،سنسناٹی اوپن ٹینس مینز  ڈبلز ٹاپ 16  میں داخل
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) آسٹریلین ٹینس سٹار نک کرگیوس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایتھناسیوس کوکیناکیس سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ٹاپ 16رائونڈ میں پہنچ گئے ۔فاتح جوڑی نے ابتدائی رائونڈ میں سائمن بولیلی اور فابیو فوگنینی پر مشتمل اطالوی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیراہتمام سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں۔مردوں کے ڈبلز مقابلے کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلین ٹینس سٹار نک کرگیوس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایتھناسیوس کوکیناکیس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سائمن بولیلی اور فابیو فوگنینی پر مشتمل اطالوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ پری کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 16:28:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :