88 ون ڈے اننگز میں زیادہ رنز، بابر اعظم نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا

بابر ابتک 90 میچز کی 88 اننگز میں 59.42 کی اوسط، 90.19 کے سٹرائیک ریٹ سے 4516 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 17 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 اگست 2022 17:27

88 ون ڈے اننگز میں زیادہ رنز، بابر اعظم نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اگست 2022ء )  پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ریکارڈز توڑنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے نیدرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران بھی ایسا ہی کیا۔ بابر اعظم نے 88 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے میں جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بلے باز ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

طویل عرصے تک یہ ریکارڈ قائم رکھنے والے آملہ 88 ون ڈے میچز کے بعد 4473 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ موجودہ نمبر ایک ون ڈے بلے باز 4516 رنز بنانے کے بعد انہیں پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔

بابر اعظم اب تک 90 ون ڈے میچز کی 88 اننگز میں 59.42 کی اوسط اور 90.19 کے سٹرائیک ریٹ سے 4516 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 17 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کا کوئی بھی بلے باز یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا اور بابر اعظم ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔                                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 17:27:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :