پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ ، آل راؤنڈر سلمان علی آغا اورفاسٹ بولر نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا

پاکستان میں کرکٹ رلاتی زیادہ اور ہنساتی کم ہے،پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو پورا ہونے جارہا ہے، نسیم شاہ

منگل 16 اگست 2022 22:46

روٹر ڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں سلمان علی آغا اور نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا ہے۔پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا اورفاسٹ بولر نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا اور دونوں ہی کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے پرپرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی ایک خوبصورت احساس ہے، کرکٹ شروع کرتے ہی ہر کھلاڑی کا خواب ملک کی نمائندگی ہوتا ہے، پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو پورا ہونے جارہا ہے، انٹرنیشنل پریشر کو ہینڈل کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن کوشش کروں گا کہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کروں۔نسیم شاہ نے کہا کہ ون ڈے ڈیبیو کرنے پر ایسا لگ رہا ہے کہ دوبارہ سے کیرئیر کا آغاز کررہا ہوں ، ٹیسٹ ڈیبیو کرتے وقت کی یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ رلاتی زیادہ اور ہنساتی کم ہے، پاکستان ٹیم میں کیسے آیا یہ لمبی کہانی ہے، قومی ٹیم میں جگہ بنانے تک کئی مشکلات پیش ا?تی ہیں۔دوسری جانب سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 22:46:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :