ٹرین میں بیٹھ کر گرائونڈ کے اندر فٹبال میچ دیکھیں

منگل 16 اگست 2022 23:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) ٹرین میں بیٹھ کر بھی فٹبال میچ دیکھا جا سکتا ہے۔ جی ہاں۔ ۔یورپی ملک سلوواکیہ کے ایک فٹبال کلب کے اسٹیڈیم میں نہ صرف ریلوے لائن بچھی ہوئی ہے جبکہ وہاں سے ٹرین بھی گزرتی ہے۔ ٹی جے ٹیٹران سیرنی بالوگ نامی یہ کلب یہ اعزاز رکھتا ہے کہ اس کے اسٹیڈیم میں میچ کی ایک جھلک دیکھنی ہو تو گزرتی ہوئی ٹرین سے بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اسٹیڈیم میں میچ جاری ہے عین اسی وقت اسٹیم ٹرین وہاں سے گزر رہی ہے۔ ٹرین البتہ پلیئنگ فیلڈ سے دور ہے، تاہم وہ تماشائیوں اور پلیئنگ فیلڈ کے درمیان سے گزرتی ہے۔ خیال رہے کہ کم و بیش 5100 افراد پر مشتمل سلوواکیہ کا یہ چھوٹا سا قصبہ اپنے اسی فٹبال اسٹیڈیم کی وجہ سے گزشتہ 7، 8 سالوں سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 23:00:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :