آئندہ 4 سالوں کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان

انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 اگست 2022 12:53

آئندہ 4 سالوں کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اگست 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ 4 سالوں کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا۔ کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2023ء سے 2027ء کے دوران آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

(جاری ہے)

اس دوران انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا جیسے مضبوط حریفوں کے علاوہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی جب کہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کیلئے دورہ کریں گی۔

دوسری جانب پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل دو سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی فروری 2024ء میں کھیلی جائے گی جب کہ دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔
                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 12:53:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :