بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں نتائج حاصل کرنے کے لئے ہمیں گراس روٹ سطح پر توجہ دینی ہوگی،نواب خان

بدھ 17 اگست 2022 15:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) تحریک انصاف کے رہنما حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں نتائج حاصل کرنے کے لئے ہمیں گراس روٹ سطح پر توجہ دینی ہوگی،ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں طلائی تمغے جیت کر ملک کو قوم کا نام روشن کیا۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر کھیلوں کی ترقی نہ ممکن ہے۔

انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ ملک میں دوسرے کھیلوں کو بھی فروغ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک میں گراس روٹ سطح پر نرسری کا کام ادا کر سکتے ہیں لیکن اب نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانا ہوگا۔ حاجی نواب خان نے کہا کہ ترکی میں کھیلی گئی اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی رہی کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کرسکے۔

انہوں نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں طلائی تمغے جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ارشد ندیم کو سہولیات فراہم کرنے پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کی بھی کاوشیں کو سراہا۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 15:46:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :