انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپین شپ 22 ستمبر سے شروع ہوگی

بدھ 17 اگست 2022 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپین شپ 22 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگی اور چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اورچیمپئن شپ میں ملک بھر سے مختلف چھ محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ان ٹیموں کو چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 24 ستمبر کو کھیلے جائیں گے اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ چیمپیئن شپ کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 15:46:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :