شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی کا شکار

نئی ون ڈے رینکنگ میں پیسر کی دو درجے تنزلی کے بعد 5ویں پوزیشن ، ریٹنگ 674 ہے، پاکستانی پیسر ہالینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی شرکت نہیں کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 اگست 2022 14:51

شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی کا شکار
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اگست 2022ء ) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چوٹ کی وجہ سے ہالینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے نہ کھیلنے کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بولرز رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوگئے۔ آئی سی سی رینکنگ میں بدھ کو ہونے والی باقاعدہ اپ ڈیٹ میں شاہین کو دو درجے تنزلی کے بعد 5ویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز، جو دوسرے ون ڈے میں بھی نہیں کھیل سکیں گے، ان کی ریٹنگ 674 ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور افغانستان کے مجیب الرحمان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے بیٹسرز کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بابر، جن کی 891 ریٹنگ ہے، کے بعد ایک اور پاکستانی بلے باز امام الحق کی دوسری پوزیشن ہے۔ بابر اعظم نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں ہالینڈ کے خلاف فائٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز بنائے ، اس مقابلے میں پاکستان نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ امام پہلے مقابلے میں صرف دو رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 14:51:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :