پی ایس ایل 2025ء آئی پی ایل کے شیڈول سے متصادم ہوگی

پاکستان سپر لیگ 10 کی ونڈو انٹرنیشنل کرکٹ کے شیڈول کے مطابق نکالی جائیگی، پی ایس ایل 2026ء صرف 7 ماہ سے بھی کم عرصے بعد دسمبر 2025ء، جنوری 2026ء میں منعقد ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 اگست 2022 17:08

پی ایس ایل 2025ء آئی پی ایل کے شیڈول سے متصادم ہوگی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اگست 2022ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخیں فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) 27-2023ء کے مطابق 2025ء میں کیش سے بھرپور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکرائیں گی۔ 1996ء کے بعد جب پاکستان نے آخری بار ODI ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی، 2025ء میں اپنے پہلے آئی سی سی ٹورنامنٹ [چیمپئنز ٹرافی] کی میزبانی کرنے کے لیے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا دنیا کی سب سے امیر لیگ IPL سے ٹکراؤ ہو سکتا ہے۔

پی ایس ایل 2026ء صرف سات ماہ سے بھی کم عرصے بعد دسمبر 2025ء، جنوری 2026ء میں منعقد ہوگی۔ فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) 27-2023ء کے مطابق پاکستان چار سال کے دوران 27 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فکسچر (13 ہوم اور 14 اوے)، 47 ایک روزہ بین الاقوامی (26 ہوم اور 21 اوے) اور 56 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز (27 ہوم اور 29 اوے) کھیلے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان 2023ء سے 2027ء کے درمیان ٹیسٹ کھیلنے والے 12 میں سے 10 ممالک کی میزبانی کرے گا۔

ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹ شائقین ایک بار پھر دو روایتی حریفوں کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز میں مقابلے دیکھنے سے محروم رہیں گے۔                                                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 17:08:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :