بھارت، سابق کرکٹر چندراکانت کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ مقرر

بدھ 17 اگست 2022 22:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر چندراکانت پنڈت کو آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا، انہیں برینڈن میک کولم کی جگہ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے، تین سال تک نائٹ رائیڈرز کی کوچنگ کرنے والے میک کولم انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے باعث فرنچائز سے الگ ہوئے۔

چندرا کانت پنڈت نے 1986ء سے 1992ء تک بھارت کی طرف سے 5 ٹیسٹ اور 36 ون ڈے میچوں میں نمائندگی کی۔ وہ بھارتی ڈومیسٹک سرکٹ کے بہترین کوچز میں شمار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

چندراکانت پنڈت نے اپنی کوچنگ میں 6 مرتبہ رنجی ٹرافیاں جتوائیں۔ ان کی کوچنگ میں ممبئی نے 2002ء، 2003ء اور 2015ء کی رنجی ٹرافی جیتی تاہم ان کی شہرت کا باعث وہ کامیابی بنی جو انہوں نے چھوٹی ٹیموں کو ٹرافی جتوا کر حاصل کی۔

پچھلے سیزن میں مدھیہ پردیش کی غیر معروف ٹیم کو رنجی ٹرافی میں فتح دلوائی جبکہ ودربھا کی ٹیم کو2017-18ء اور2018-19ء کی ٹرافیوں میں فتح سے ہمکنار کروایا۔ پنڈت راجستھان میں کرکٹ ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ پنڈت آئی پی ایل کی کسی فرنچائز کی طرف سے پہلی مرتبہ کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پہلے ہندوستانی ہیڈ کوچ بھی ہوں گے۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 22:43:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :