پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا فائنل

فائنل میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی شرکت، فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

بدھ 17 اگست 2022 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے بلدیہ شرقی نے اپنا کردار ادا کیا ہے، نوجوانوں اور بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کی جانب راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ حماد خان کے ہمراہ بیڈ منٹن چمپئین شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ معاونت بھی فراہم کر رہے ہیں، میدانوں اور دیگر کھیلوں کے مراکز کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں انہوں نے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے فزیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ صفورہ میں بیڈمنٹن چمپئین شپ کے انعقاد پر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا اور دیگر اسپورٹس آرگنائزر سے کہا کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

مووایبل زندگی صحت کی علامت ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا جائے،انہوں نے ہر عمر کے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے ذوق کے مطابق فزیکل ہیلتھ کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں لازمی حصہ لیں۔اس موقع پر انہوں نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافی اور تحائف تقسیم کئے۔تین روزہ بیڈ منٹن چمپئین شپ میں پچاس ٹیموں نے شرکت کی جس میں مینز ڈبل میں عبدالصمد شیخ،حمزہ خان اور وومینز میں صبا رشید، مریم بی بی نے کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ کے فاتح قرار پائی.ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ حماد خان کو سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے پرتپاک انداز میں خیر مقدم کرنے کے ساتھ روایتی سندھ اجرک وٹوپی کے تحائف پیش کئے گئے۔

وقت اشاعت : 17/08/2022 - 23:01:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :