جشن آزادی سپورٹس ایونٹس میں کھلاڑیوں میں 10لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے : طارق قریشی

نوجوانوں کو آزادی کی نعمت سے روشناس کرانے کیلئے تین روز مختلف کھیلوں کے ایونٹس منعقد کئے : ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب

بدھ 17 اگست 2022 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے جشن آزادی کے موقع پر سپورٹس کے 11 ایونٹس منعقد کئے ہیں جس میں کھلاڑیوں میں 10لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے ہیں، نوجوانوں کو آزادی کی نعمت سے روشناس کرانے کے لئے تین روز مختلف کھیلوں کے ایونٹس منعقد کئے جن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا جو خوش آئند ہے کہ نوجوان سپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، جشن آزادی سپورٹس ایونٹس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر پارک سپورٹس کمپلکس کے جمنازیم ہال میں بیڈ منٹن کے بوائز اور گرلز ایونٹس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ ،زرینہ وقار ودیگر موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں نے جشن آزادی سپورٹس ایونٹس میں جس جذبے سے حصہ لیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نوجوانوں پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں، نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوانوں کو مواقع فراہم کرتا رہتا ہے، جشن آزادی سپورٹس ایونٹس میں ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا ، تمام مقابلے بہت جاندار ہوئے، انہوں نے کہا کہ کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور دوسرے نمبر رہنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے بہت محنت سے مقابلے کئے، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے ہر طرح سے تعاون کرے گا، نوجوان اپنا ٹیلنٹ دکھائیں، ہم ان کے ساتھ ہوںگے۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن گرلز سنگل کے مقابلوں میں رومیسا وقاص نے نور آفتاب کو 12-17، دوسرے سنگل میں انایا عدنان نے لنٹا علی کو 21-16، ڈبلز میں زیمل اور فرزانہ نے بسمہ اور صائمہ کو 21-18 سے ہرادیا، بوائزسنگل میںفراز احمد نے طحہ یاسین کو 21-19، دوسرے سنگل میں صیم علی نے محمد احمد کو 21-18،تیسرے سنگل میں محمد ارحم نے زین اللہ عدن کو 2-1، ڈبلز میں طحہ اور محمد احمد نے محمد ارحم اور محمد حسن کو 21-15 سے ہرادیا، سوئمنگ میں گرلز انڈر 6،8،12کی مختلف کیٹیگریز میں عسوہ صدیق، سارین خان، علینہ زہرا، دالایا،عائشہ وقاص،عبیرہ ،شازیہ شاہد ،اسفہ،عبیرہ سلمان اورندین سہگل نے سونے کے تمغے جیتے،بوائز انڈر 6 سی16کی مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں محتسم، دایان کاشف، موحد صدیق لون، حمزہ آصف، شہباز خان، ہادی جواد، حسن جواد،داؤد نواز، ریحان صدیق لون ، شہروز احمد،محمد بلال، حمزہ آصف، محمد سمیع اللہ، حسن علی ،حسین رئوف، یوسف احمد اور شہباز خان نے سونے کے تمغے جیتے۔

وقت اشاعت : 17/08/2022 - 23:11:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :