لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لئے

بدھ 17 اگست 2022 23:00

لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لئے، اولی پوپ 61 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اینرچ نوکیا اور کگیسو رابادا کی شاندار بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

بدھ کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لئے۔ بارش کے باعث پہلے روز صرف 32 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ جنوبی افریقی فاسٹ بائولر کگیسو رابادا اور اینرچ نوکیا کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت انگلش ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی جب اوپنر ایلکس لیس اور زاک کراولی 25 کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اولی پوپ نے ذمہ داراں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ 8 اور جونی بیرسٹوو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے۔ کپتان بین سٹوکس 20 اور بین فوکس 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد دوسرے سیشن کا آغاز ہوا تو مزید 6 اوورز کے کھیل کے بعد بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر اولی پاپ 61 رنز اور سٹورٹ براڈ بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر اینرچ نوکیا نے 43 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ کگیسو رابادا نے 2 اور مارکو جانسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 23:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :