ثانیہ مرزا سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

جمعرات 18 اگست 2022 10:00

سنسناٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں فرانس کی کیرولین گارشیا اور ان کی کروشین جوڑی دار پیٹرا مارٹک کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں۔

ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس کی کیرولین گارشیا اور ان کی کروشین جوڑی دار پیٹرا مارٹک کو 6-1، 3-6 اور 9-10سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔\932
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 10:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :