دو روزہ تھروبال کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس کل (جمعہ سے ) شروع ہو گا

جمعرات 18 اگست 2022 11:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام دوسرا دو روزہ تھروبال کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس کل (جمعہ سے ) منی سپورٹس کمپلیکس ، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز اور سکول ٹیچرز حصہ لے سکتے ہیں۔ کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 11:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :