ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کو سنسناٹی اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

جمعرات 18 اگست 2022 12:08

ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کو سنسناٹی اوپن ٹینس  مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین رافیل نڈال سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

رواں سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں کروشین ٹینس سٹار بورنا کورک نے ہسانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست دی۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 25 سالہ کروشین کھلاڑی بورنا کورک نے سب سے زیادہ 22 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن 36 سالہ رافیل نڈال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7(9-11)، 6-4 اور 3-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 12:08:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :