روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ ختم کرنیکی سخت مخالفت کردی

یہ سب باتیں فضول باتیں ہیں کہ میرا نام ہی ون ڈے کرکٹ سے بنا ہے: انٹرویو میں اظہارِ خیال

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 اگست 2022 12:07

روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ ختم کرنیکی سخت مخالفت کردی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اگست 2022ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ایک روزہ فارمیٹ کی آج بھی اہمیت ہے، لوگ پہلے ٹیسٹ کرکٹ ختم ہونے کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق 35 سالہ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کو ختم کرنے کے خیال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگ پہلے ٹیسٹ کرکٹ ختم ہونے کے بارے میں بات کر رہے تھے، میرے لیے کرکٹ اہم ہے پھر چاہے کوئی بھی فارمیٹ ہو،یہ سب باتیں فضول ہیں کہ میرا نام ہی ون ڈے کرکٹ سے بنا ہے، میں یہ کبھی نہیں کہوں گا کہ ون ڈے ختم ہو رہا ہے یا ٹی ٹونٹی ختم ہو رہا ہے یا ٹیسٹ فارمیٹ ختم ہونے کے قریب ہیں، میری خواہش ہے کہ کوئی اور فارمیٹ بھی ہو کیونکہ میرے لیے گیم کھیلنا سب سے اہم ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا تھا کہ میرے خیال میں ون ڈے کرکٹ کو اب انٹرنیشنل کلینڈر سے ختم کر دینا چاہیے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحیثیت کمنٹیٹر بھی مجھے اب ون ڈے کرکٹ طویل لگتی ہے، ٹی ٹونٹی کھیل آسان ہے چار گھنٹے میں کھیل ختم ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ عالمی سطح پر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی بڑھتی لیگز ون ڈے کرکٹ کو ختم کررہی ہیں جس سے ون ڈے کرکٹ سست موت مر رہی ہے۔                                                                         
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 12:07:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :