یوم آزادی پاکستان تقریبات،سپورٹس فیسٹیول میں گدھا گاڑی ریس اور ٹینس ٹورنامنٹ کا اعلان

جمعرات 18 اگست 2022 15:59

یوم آزادی پاکستان تقریبات،سپورٹس فیسٹیول میں گدھا گاڑی ریس اور ٹینس ٹورنامنٹ کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر نگرانی 75سالہ یوم آزادی پاکستان تقریبات کا سلسلہ کراچی میں جاری ہے ،اس حوالے سے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے اسپورٹس فیسٹیول میں گدھا گاڑی ریس اور گرلز اینڈ بوائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا اعلان کیا ہے ۔گدھا گاڑی ریس اتوار 21 اگست کو صبح 9بجے کمشنر آفس سے شروع ہوکر براستہ سلطان آباد ،مولوی تمیز الدین روڈ، آئی سی آئی پل لیاری پر اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق بلوچ ایونٹ آرگنائزر اور اسسٹنٹ کمشنر لیاری عبدالکریم میمن ایونٹ انچارج ہوں گے جبکہ ٹینس ٹورنامنٹ 24تا 27اگست2022 کراچی کلب میں منعقد ہوگا جس میں گرلز اینڈ بوائز اور سنیئر کٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔کوارڈینٹر غلام محمد خان نے کہا ہے کہ ٹینس میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی آرگنائزنگ سیکریٹری علی منصور زیدی سے 22اگست تک کراچی کلب میں رابطہ کرکے اپنی شرکت کی تصدیق کرالیں ۔غلام محمد خان نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی منظوری سے اعلان کیا ہے کہ اسپورٹس فیسٹیول میں باسکٹ بال اور اسکوائش ٹورنامنٹ موسمی حالات کے پیش نظر عارضی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے ۔موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان 22اگست کو کیا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 15:59:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :