بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

2018ء کے آغاز سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے، بابر نے 54.06 کی اوسط سے 7623 رنز بنائے، کوہلی 51.17 کی اوسط سے 7472 رنز کیساتھ دوسرے، جو روٹ 48.36 کی اوسط کیساتھ 7255 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 اگست 2022 14:13

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اگست 2022ء ) پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر 2018ء کے آغاز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ کارنامہ ہالینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں 74 رنز بنانے کے بعد انجام دیا۔ اس کا مطلب ہے کہ بابر اعظم جو اپنی زندگی کی بہترین فارم میں ہیں، نے پچھلے چار سالوں میں کسی بھی بلے باز سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

بابر نے 2018ء سے اب تک 7623 رنز بنائے ہیں اور وہ فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ ان کے پیچھے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 7472 رنز کے ساتھ ہیں جب کہ انگلش کھلاڑی جو روٹ 7255 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ بابر اعظم نے بہترین اوسط کے ساتھ یہ رنز بھی بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

اس عرصے کے دوران ان کی اوسط 54.06 رہی جب کہ کوہلی نے 51.17 اور جو روٹ نے 48.36 کی اوسط کے ساتھ یہ رنز سکور کیے ۔

بھارتی کپتان روہت شرما 45.97 کی اوسط سے 6528 رنز کے ساتھ چوتھے جب کہ برطانوی وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو 37.13 کی اوسط سے 5978 رنز سکور کرکے اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 14:13:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :