کیریبین پریمیئر لیگ 31 اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی

جمعرات 18 اگست 2022 16:25

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ کا دسواں ایڈیشن 31 اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔ جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میں سینٹ لوشیا کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس لئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں دفاعی چیمپئن سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، بارباڈوس رائلز ،گیانا ایمیزون واریئرز ، جمیکا تلاوا، سینٹ لوشیا کنگز اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرزشامل ہیں۔لیگ میں فائنل سمیت 34میچز کھیلے جائیں گے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک 9 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ چار مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے، جمیکا اور بارباڈوس کی ٹیمیں دو، دو جبکہ بارباڈوسکی ٹیم دو مرتبہ جیت چکی ہے جبکہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم ایک مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 16:25:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :