فیفا کی ہاسپٹالیٹی ویب سائٹ نے فلسطین کو اپنے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے اسرائیل کو خارج کر دیا

Winterhill Hospitality نے اس علاقے کو فلسطین کے طور پر درج کیا ہے ، ورلڈ کپ میں شرکت کے خواہشمند اسرائیلیوں کو فلسطین کا انتخاب کرنا ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 اگست 2022 15:31

فیفا کی ہاسپٹالیٹی ویب سائٹ نے فلسطین کو اپنے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے اسرائیل کو خارج کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اگست 2022ء ) قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے لیے مہمان نوازی کے پیکجوں کی بکنگ کے لیے فیفا کی آفیشل سائٹ نے اپنے علاقوں کی فہرست میں اسرائیل کے بجائے فلسطین کو درج کیا ہے۔ فیفا کی سرکاری مہمان نوازی کی ویب سائٹ Winterhill Hospitality نے اس علاقے کو فلسطین کے طور پر درج کیا ہے اور ممالک کی فہرست میں اسرائیل نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق پچھلی فہرست کو 'فلسطین' میں تبدیل کرنے سے پہلے 'فلسطینی علاقہ، مقبوضہ' بتایا گیا تھا۔ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے خواہشمند اسرائیلیوں کو اسرائیل کے بجائے فلسطین کا انتخاب کرنا ہو گا جس پر دنیا بھر کے فٹ بال شائقین میں بحث چھڑ گئی ہے۔ اسرائیلی اس فیصلے سے زیادہ خوش نہیں تھے کیونکہ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے اور اس اقدام کو 'یہود مخالف' قرار دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فلسطینیوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے 'اخلاقی اور جذباتی' جیت قرار دیا۔ دنیا بھر سے فلسطینی حامیوں نے سوشل میڈیا پر اس اقدام کو سراہا۔ بہت سے مداحوں نے کہا کہ کمپنی نے ایک جرات مندانہ اقدام کیا جبکہ دوسروں نے اسرائیلیوں کو ٹرول کرنے کے موقع کا پورا پورا فائدہ اٹھایا۔ اس سے قبل اسرائیل نے فیفا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت اسرائیلی پاسپورٹ کو تسلیم نہ کرنے کے باوجود عالمی کپ میں شرکت کے لیے اسرائیلیوں کو قطر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 15:31:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :