کومبکس انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 24 اگست سے شروع ہوگا

جمعرات 18 اگست 2022 17:08

کومبکس انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ  24 اگست سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام کومبکس انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 24 اگست سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں 24 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 16 پاکستانی، مصر اور ملائیشیا کے تین، تین اور ایران سے دو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 12 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ 28 اگست تک جاری رہے گا اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 17:08:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :