دوسرا ون ڈے، نیدرلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف

باس ڈی لیڈے کے 89، ٹام کوپر کے 66 رنز، حارث روف اور محمد نواز کی 3،3 وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 اگست 2022 17:27

دوسرا ون ڈے، نیدرلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف
روٹرڈیم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اگست 2022ء ) دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیدر لینڈز نے پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ روٹرڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیدر لینڈز کی ٹیم ابتداء میں مشکات کا شکار رہی، ان کے 3 کھلاڑی محض 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم ٹام کوپر اور ڈی لیڈ نے 100 رنز سے زائد کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کا سکور 117 تک پہنچایا۔

کوپر نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈی لیڈے نے اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے شاندار 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈچ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں وکرم جیت سنگھ 1، میکس او ڈاؤڈ 1، ویزلی بیریسی 3، سکاٹ ایڈورڈ 5 اور تیجا ندامانورو بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حارث رؤف نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل نیدر لینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرٰیں گے۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈرز کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 17:27:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :