پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب سوئمنگ چیمپئن شپ خیبر کلب نے جیت لی

جمعرات 18 اگست 2022 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب سوئمنگ چیمپئن شپ خیبر کلب نے جیت لی ، سٹی کلب نے دوسری جبکہ کینٹ کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، مہمان خصوصی ڈی جی پراسیکیوشن مختیار احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر نعمت الله مروت، اے ڈی فنانس شکیل احمد ، صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اسد خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ آفیسرز نعیم گل،مبین خان اور سلیم اختر سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔

صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عادل خان سوئمنگ پول پشاور سپورٹس کمپلکس میں منعقدہ چیمپئن شپ میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز میں شرکت کی مقابلوں کے نتائج کے مطابق 50 میٹر فری سٹائل ایونٹ میں ناصر نے پہلی،وجدان نے دوسری جبکہاذلان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،سو میٹر فری سٹائل میں خیبر کلب کے حماد اختر نے گولڈ،کینٹ کلب کے سنان نے سلور جبکہ سٹی کلب کے محمد آفریدی نے براونز میڈل اپنے نام کرلی اسی طرح سو میٹر بریسٹ سٹروک کے مقابلوں میں خیبر کلب کے حماد پہلے نمبر پر رہے جبکہ سٹی کلب کے شہسوار دوسرے اور عبدالرحمان تیسرے نمبر پر رہے،سو میٹر بیک سٹروک کے ایونٹ میں کینٹ کلب کے اعزاز نے پہلی،سٹی کلب کی یامین نے دوسری جبکہ خیبر کلب کے ابوبکر نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،50میٹر فری سٹائل کے مقابلوں میں سٹی کے محمد آفریدی نے گولڈ،کینٹ کے سنان نے سلور جبکہ سٹی کے یامین نے براونز میڈل جیت لی، 50میٹر بٹرفلائی ایونٹ خیبر کلب کے حماد نے جیت لی دوسرے نمبر پر سٹی کے یامین اور سنان تیسرے نمبر پر رہے،اسی طرح 50 میٹر فری سٹائل ککبورڈ کیساتھ کے مقابلوں میں طلحہ نے پہلی،جواد نے دوسری جبکہ عبدال نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،4X100 میٹر ریلی میں سٹی کلب نے گولڈ،کینٹ کلب نے سلور جبکہ خیبر کلب نے براونز میڈل جیت لی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے عادل خان سوئمنگ پول پشاور سپورٹس کمپلکس میں ان بچوں کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کے کیا گیا تھا اور ان بچوں کو بہترین ٹرینگ دے کر گزشتہ روز ان ہی بچوں کے مابین چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر کلب کے بچوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میجر ٹرافی حاصل کرلی جبکہ دوسری سٹی کلب اور تیسری پوزیشن کینٹ کلب نے حاصل کرلی۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 23:02:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :