ٹیکساس چکن آپ پاکستان بوائز اینڈ گرلز اسکواش چیمپئن شپ شروع ہو گئی

انڈر19بوائز کے ٹاپ سیڈ محمود محبوب اور نمبر دو سیڈ انس دلشاد نے اپنے میچز جیت لئے گرلز انڈر17میں سوہا علی اور سمیرا کوارٹر فائنل میں ،ٹاپ ایٹ مقابلے بھی آج شیڈول

جمعرات 18 اگست 2022 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) ٹاپ سیڈ پنجاب کے محمود محبوب نمبر دو سیڈانس دلشاد نے آل پاکستان ٹیکساس چکن اوپن انڈر19 بوائز اینڈ گرلز اسکواش چیمپئن شپ کے بوائز انڈر19کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی ۔گرلز انڈر 17میں سوہا علی اور سمیرا نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔جمعرات کو پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر این سی سی پر چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ۔

پانچ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میںگرلز انڈر19کے مقابلے آج سے شروع ہونگے ۔ ایونٹ کے مین اسپانسر ٹیکساس چکن اور کو اسپانسر امریکن بزنس کونسل ہے ۔بوائز انڈر 19میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے محمود محبوب نے پنجاب ہی کے طلحہ بن زبیر کو 11-7،11-7اور11-5سے جبکہ نمبر دو سیڈ نیوی کے انس دلشاد نے کے پی کے تیمور خان کو 11-8،11-5اور11-9 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں جبکہ بنائی ۔

(جاری ہے)

دیگر میچوں میں ورون آصف نے ارشد اعجاز کو ،ازلان خاور نے محمد علی کو اور عاشر بٹ نے حمزہ شوکت کو زیر کیا اور ٹاپ16کے لئے کوالیفائی کیا ۔گرلز انڈر 15میں ٹاپ سیڈ سندھ کی سحرش علی ،نمبر دو سیڈ کے پی کی وجیہہ الطاف ،نمبرہ بتول اور ماہ نور علی کو بائی مل گئی ۔سندھ کی سوہا علی نے سندھ ہی کی ماریہ رازی کو 11-0،11-1اور 11-1 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی ۔

بوائز انڈر17میں ٹاپ سیڈ پاکستان ایئر فورس کے عبداللہ نواز ،نمبر دو سیڈ پنجاب کے معین الدین کو بائی جبکہ ایس این جی پی ایل کے ایم زمان اور پی اے ایف کے ابراہیم محب کو پہلے رائونڈ میں واک اوور مل گیا ۔بوائز انڈر13میں ٹاپ سیڈ سندھ کے حزیفہ شاہد نے پی اے ایف کے ایم فواد کو 11-6،11-5اور11-2 سے ہرا دیا۔ پاکستان ائیر فورس کے نعمان خان نے سندھ کے ایم رفیق کو 11-0،11-0اور11-1سے شکست دے کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی ،دیگر میچوں میں حارث خلیل نے عبداللہ رازی کو اور احد بٹ نے زوریز منور کو شکست دے دی ۔ چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ کے میچز اور کوارٹر فائنل بھی آج کھیلے جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 23:02:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :