ڈائمنڈ جوبلی ٹورنامنٹ کے حوالے سے فائنل میچ ابوبکر فٹبال کلب بمقابلہ سارنگ فٹبال کلب کے درمیاں کھیلا گیا

جمعرات 18 اگست 2022 23:02

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبد الخالق ہزارہ کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری کھیل کے احکامات پر بلوچستان بھر میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ظفراللہ شاہ کی زیر نگرانی ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے حوالے سے شاندار فائنل میچ ابوبکر فٹبال کلب بمقابلہ سارنگ فٹبال کلب کے درمیاں کھیلا گیا۔

جوکہ ابوبکر فٹبال کلب نے ایک گول سے جیت لیا۔میچ کا واحد گول محمد یونس نے کیا۔ڈائمنڈ جوبلی جشن ازادی کے سلسلے میں رسہ کشی کا مقابلہ محکمہ پولیس اور محکمہ لیویز کے ٹیموں کے درمیاں کھیلا گیا۔جو کہ پولیس کی ٹیم نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاؤہ جشن آزادی کے سلسلے میں کرکٹ کا فائنل میچ ناصر الیون اور اکیڈمی الیون کے درمیان کھیلا گیا۔جس کے ونر اکیڈمی الیون رہے۔

آج کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لورالائی جمیل احمد بلوچ تھے۔اس کے علاوہ ان کے ہمراہ ڈی ایس پی پولیس عثمان غنی مندوخیل، قبائلی رہنما افضل خان اتمانخیل موجود تھے۔مہمان خصوصی نے کرکٹ،فٹبال اور رسہ کشی کے ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر چودہ اگست آزادی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ، فٹبال ،بیڈمنٹن ،شطرنج اور رسہ کشی کے مقابلے کرایے گئے۔

سپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کو خوبصورت انداز میں منایا۔ نوجوان نسل اور کھلاڑی ہمارے مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ہمارا مقصد جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند معاشرے کا قیام ہے۔صحت مند معاشرہ ہی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 23:02:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :