شاہد آفریدی میرے لیے پنجابی ڈرامے، پشاوری جوتی لاتے تھے: ہربھجن سنگھ

دہلی ٹیسٹ 1999ء بہت یادگار تھا جہاں انیل کمبلے نے ایک اننگز میں 10 وکٹیں لی تھیں: سابق آف سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 اگست 2022 12:39

شاہد آفریدی میرے لیے پنجابی ڈرامے، پشاوری جوتی لاتے تھے: ہربھجن سنگھ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اگست 2022ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی لایا کرتے تھے۔ بھارتی نیوز چینل کو ایک ویڈیو بیان دیتے ہوئے 41 سالہ ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں میرے کئی دوست ہوا کرتے تھے اور شاہد آفریدی ان میں سے ایک تھے، وہ میرے لیے تحائف اور چیزیں لیکر آیا کرتے تھے۔

سابق آف سپنر نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف سال 1999ء میں دہلی ٹیسٹ میچ بہت یادگار تھا جہاں انیل کمبلے نے ایک اننگز میں 10 وکٹیں لی تھیں، یہ پہلا موقع تھا جب مجھے اچھا لگا کہ میں نے کوئی وکٹ نہیں لی۔ یہ کسی بھی کرکٹر کیلئے ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ میری ثقلین مشتاق کے ساتھ بھی دوستی تھی ،میں ان سے کرکٹ پر بات کرتا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دہائی سے دو طرفہ سیریز سے محروم ہیں تاہم آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل کھیلتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء میں روایتی حریفوں کے مابین کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔                                                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 12:39:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :