ارشد ندیم نے والدین کے ہمراہ نئی تصویر شیئرکردی

جمعہ 19 اگست 2022 15:29

ارشد ندیم نے والدین کے ہمراہ نئی تصویر شیئرکردی
میانچوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز 2022ء اور قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے والدین کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی۔ارشد ندیم کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اپنے والدین کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم نے اپنی پوسٹ کے کیشن میں لکھا کہ دنیا کی سب سے بڑی خوشی وہ ہوتی ہے جب آپ کے والدین کی دعاؤں اور کئی گھریلو و معاشی قربانیوں کے بعد آپ کامیابی کے سفر پر گامزن ہوجائیں اور یہ سب دیکھ کے آپ کے والدین بے انتہا خوش اور پٴْر اطمینان ہوں۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے 2 میڈل جیتے ہیں۔گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر کہنا تھا کہ 2 میڈل جیتنے پر خوشی ہے، بہت محنت کر کے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں، وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دوسرے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 15:29:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :