فٹبال ورلڈکپ 2022،ٹکٹوں کی بکنگ ویب سائٹ پر اسرائیل کی جگہ فلسطین کا نام شامل

جمعہ 19 اگست 2022 16:12

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ 2022ء کی آفیشل ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق فیفا فٹبال ورلڈ کپ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہوگا اور اس کی ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ پر ملکوں کی فہرست میں اسرائیل کی جگہ فلسطین کا نام درج ہے۔اس صورتحال کے بعد اب اسرائیلی شہریوں کو فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے اپنا تعلق مقبوضہ فلسطین سے بتانا ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق ٹکٹوں کے حصول کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکالے جانے پر عرب ملکوں کے فینز کافی خوش ہیں۔واضح رہے کہ قطر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 16:12:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :