گرانڈکراچی فٹ بال کپ مدھو محمڈن نے جیت لیا

جمعہ 19 اگست 2022 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2022ء) مدھو محمڈن نے گرانڈکراچی فٹ بال کپ جیت لیا۔ فٹبال کلب کراچی کے تحت مدھو محمڈن فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مدھو محمڈن نے اعظم سپورٹس کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔ مدھو محمڈن کی طرف سے مسعود اور علی حسین نے ایک ایک گول سکور کیا اور اعظم سپورٹس سے رزاق نے ایک گول سکور کیا۔

ایونٹ میں 10 ہزار سے زائد فٹ بال لورز نے شرکت کی۔ لیگ بیسیز پر میچ کھیلے گئے۔ ایونٹ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ 4 نائیجیرین پلیئرز بینجمن، عبدالعزیز، اسماعیل، میلوڈی نے بھی ایونٹ میں فٹ بال کلب کراچی کی ٹیم کا حصہ تھے۔ مہمانِ خصوصی پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ طارق لطفی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

(جاری ہے)

تواتر کے ساتھ فٹ بال کی سرگرمیوں سے پلیئرز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ آرگنائزر اور بانی و صدر فٹ بال کلب کراچی حمزہ فاروق نے کہا کہ فٹ بال کلب کراچی عملی طور پر فٹ بال کی ترقی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ نائیجیرین پلیئرز کے ساتھ کھیل کر پاکستانی فٹ بال کلب کے پلیئرز کو نئی تکنیک سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ آئندہ بھی دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی ایونٹ منعقد کیا گیا اور سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔ علاوہ ازیں ونر ٹیم مدھو محمڈن کو 50 ہزار اور رنر اپ اعظم سپورٹس کو 30 ہزار روپے انعام دیا گیا۔ مدھو محمڈن کے شاہجہان بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ اس موقع پر سلیم پٹنی، ماسٹر ریاست، ہیڈ کوچ اعظم سپورٹس سلیم اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 16:58:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :