پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں تیسرے نمبر پر آگئی

سپر لیگ میں انگلینڈ کا پہلا اور بنگلا دیش کا دوسرا نمبر ہے،بھارت کا ساتواں نمبر

جمعہ 19 اگست 2022 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں تیسرے نمبر پر آگئی۔آئی سی سی کے مطابق سپر لیگ میں انگلینڈ کا پہلا اور بنگلا دیش کا دوسرا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

لیگ میں افغانستان چوتھے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارت کا ورلڈ کپ سپر لیگ میں ساتواں نمبر ہے۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 23:11:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :