قومی ویمن باسکٹ بال چیمپئین شپ 3 اکتوبر سے شروع ہو گی

منگل 23 اگست 2022 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2022ء) قومی ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ 3 سے 7 اکتوبر تک لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہو گی جس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تمام الحاق شدہ یونٹس شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تمام الحاق شدہ یونٹس کو دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 10 ستمبر کو شام پانچ بجے کیا جائے گا۔ تمام الحاق شدہ یونٹوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 8 ستمبر 2022 کو یا اس سے پہلے اپنی شرکت کی تصدیق کریں۔ 8 ستمبر کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی شرکت کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/08/2022 - 16:58:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :