کومبکس انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

بدھ 24 اگست 2022 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2022ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام کومبکس انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کیپٹن ظفریاب اقبال نے کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 24 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستانی 16، مصر اور ملائیشیا کے 3، 3 اور ایران سے 2 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 26 اگست کو، سیمی فائنل 27 اگست کو جبکہ فائنل 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 12 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/08/2022 - 16:47:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :