آزادی سنوکر چیمپئن شپ نعمان سلیم نے اپنے نام کرلی

جمعہ 26 اگست 2022 19:11

آزادی سنوکر چیمپئن شپ نعمان سلیم نے اپنے نام کرلی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2022ء) آزادی سنوکر چیمپئن شپ نعمان سلیم نے اپنے نام کرلی ، فائنل میں لطیف خان کو تین ایک سے شکست ، مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و صدر صوبائی سنوکر اینڈ بیلرڈ ایسوسی ایشن ذوالفقار علی بٹ نے کھلاڑیوں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ خیبر پختونخواسنوکر ایسوسی ایشن کے نائب صدرعلائوالدین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، خیبرپختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی تقریبا ت کے سلسلے میں آزادی سنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا جس میں 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں نعمان سلیم نے حضرت خان کو تین صفر جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں لطیف خان نے منصف الدین کو تین ایک سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں نعمان سلیم نے لطیف خان کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی آخر میں مہمان خصوصی صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

وقت اشاعت : 26/08/2022 - 19:11:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :