’بھائی تیرا چھکا نہیں بھولے گا‘، میچ کے بعد مومن ثاقب کی کوہلی اور پانڈیا سے ملاقات

کامیڈین و اداکار نے کوہلی سے مصافحہ کرتے ہوئے انہیں فارم میں آنے پر مبارک باد پیش کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 اگست 2022 12:03

’بھائی تیرا چھکا نہیں بھولے گا‘، میچ کے بعد مومن ثاقب کی کوہلی اور پانڈیا سے ملاقات
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اگست 2022ء )  'او بھائی مجھے مارو، مجھے مارو' اور 'ایک دم سے انہوں نے جذبات بدل دیے، احساسات بدل دیے' جیسے جملوں سے مقبول ہونے والے کامیڈین اور اداکار ثاقب مومن نے بھارتی کرکٹرز سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ مومن ثاقب اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنے تھے جب 2019ء میں پاکستان ورلڈکپ میں بھارت سے ہار گیا تھا، انہوں نے اسٹیڈیم کے باہر صحافی سے گفتگو میں منفرد طریقے سے غم کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب کل کے میچ کے بعد مومن ثاقب نے کافی خوشگوار موڈ میں ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے ویرات کوہلی سے مصافحہ کرتے ہوئے انہیں فارم میں آنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا 'ماشاء اللہ آپ کی فارم واپس آگئی، آج تھوڑا اداس ہوں لیکن کوئی بات نہیں فائنل اکٹھے کھیلیں گے'۔

(جاری ہے)

جواب میں سابق بھارتی کپتان نے کہا 'کوئی بات نہیں یہ سب چلتا رہتا ہے'۔

 

اس کے علاوہ مومن نے ہاردک پانڈیا کو مبارکباد پیش کی اور ان سے بھی یہ ہی کہا کہ 'فائنل میں ملاقات ہوگی'۔ کیپشن میں مومن نے پانڈیا کے لیے آخری بال پر وننگ چھکا لگانے پر یہ بھی لکھا کہ 'بھائی تیرا چھکا نہیں بھولے گا‘۔ 
                                                                                                                 
وقت اشاعت : 29/08/2022 - 12:03:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :