ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بہترین اوسط، ویرات کوہلی نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

سابق بھارتی کپتان اب تک 101 میچوں میں 50.77 کی اوسط سے 3402 رنز بناچکے ہیں ، پاکستانی بلے باز کی 57 میچوں میں اوسط 50.14 ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 ستمبر 2022 17:18

ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بہترین اوسط، ویرات کوہلی نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم ستمبر 2022ء ) ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی بدھ کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ اوسط کے ساتھ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ جاری ایشیاء کپ 2022ء کے دوران دبئی میں ہانگ کانگ کے خلاف اپنی ٹیم کے گروپ اے میچ کے دوران انجام دیا۔ اس میچ میں ویرات کوہلی نے اپنی پرانی فارم کی جھلک دکھائی اور 44 گیندوں پر 59 ناٹ آئوٹ رنز بنائے، جس میں ایک چوکا اور تین چھکوں شامل تھے۔

ویرات کوہلی نے اب تک 101 میچوں میں 50.77 کی اوسط سے 3402 رنز بنائے ہیں، ان کی اس فارمیٹ میں 31 نصف سنچریاں ہیں اور بہترین انفرادی سکور 94* کے ساتھ۔ اس کا سٹرائیک ریٹ 137.12 ہے۔ ویرات کوہلی نے پاکستانی بلے باز محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی 57 میچوں میں اوسط 50.14 ہے۔

(جاری ہے)

ان کے بعد نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے (23 میچوں میں 47.20 کی اوسط)، پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم (75 میچوں میں 44.93 کی اوسط) اور ہندوستانی بلے باز منیش پانڈے (39 میچوں میں 44.31 کی اوسط) ہیں۔

کوہلی نے بدھ کو اپنی 31 ویں نصف سنچری بھی سکور کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے روہت شرما کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کیا۔ واضح رہے کہ ایشیاء کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/09/2022 - 17:18:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :