بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی خوشی میں شہر کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ، متعدد افراد شدید زخمی

پیر 5 ستمبر 2022 22:17

بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی خوشی میں شہر کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ، متعدد افراد شدید زخمی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2022ء) بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی خوشی میں شہر کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آکر متعدد افراد شدید زخمی، الائیڈ ہسپتال منتقل آن لائن کے مطابق گذشتہ رات پاکستان بھارت کے درمیان ایشیاء کپ کے سلسلہ میں پا کستا ن ٹیم کی کا میا بی پر شہر کے مختلف علاقوں میں شدیدہوائی فائرنگ کی گئی ، تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں 17، پیپلز کالونی کی حدود میں 20 سالہ لڑکا، سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی میں گھر پر لیٹی 3 خواتین اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئیں، تھانہ غلام محمد آباد ،رضاآباد، تھانہ بٹالہ کالونی سمیت دیگر علاقوںمیں بھی رات تک ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا متعدد افراد شدید زخمی سول ، جنرل الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا،
وقت اشاعت : 05/09/2022 - 22:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :