پاکستان ناصرف مقابلہ کرنے والی بلکہ عزت کرنے والی ٹیم بھی ہے: کوہلی

بابر یقینی طور پر ایک بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے اس سے ہمیشہ گفتگو بہترین رہی : سابق بھارتی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 ستمبر 2022 12:37

پاکستان ناصرف مقابلہ کرنے والی بلکہ عزت کرنے والی ٹیم بھی ہے: کوہلی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 ستمبر 2022ء ) بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی کپتان اور بیٹر بابر اعظم سمیت تمام پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔ گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بابر بہترین انسان ہے میری ہمیشہ ان سے اچھی بات چیت رہی ہے، وہ مجھ سے بہت جونیئر ہے لیکن وہ ہمیشہ عزت دیتے ہیں اور سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ 2019ء ورلڈ کپ کے بعد ہوئی گفتگو کے دوران بابر نے مجھ سے چیزوں کو جاری رکھنے کے حوالے سے سیکھنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی کے مطابق مجھے بابر کو ہر فارمیٹ میں اس طرح سے کھیلتے ہوئے دیکھ کر حیرت نہیں ہوتی کیونکہ وہ یقینی طور پر ایک بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے اور اس سے ہمیشہ گفتگو بہترین رہی۔ دوران گفتگو ویرات کوہلی نے بابر سمیت پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو بھی فرینڈلی اور سویٹ کہا اور بتایا کہ ہمیں گزشتہ سال ہی یہ محسوس ہوا کہ پاکستان ٹیم ناصرف مقابلہ کرنے والی ٹیم ہے بلکہ عزت کرنے والی ٹیم بھی ہے۔

                                                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 06/09/2022 - 12:37:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :