انٹرکلب عثمان غنی شہید باسکٹ بال ٹورنا منٹ کا آغاز 17ستمبرکو ہوگا

پیر 12 ستمبر 2022 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2022ء) انٹر کلب عثمان غنی شہید باسکٹ بال ٹورنا منٹ کا آغاز 17 ستمبرسے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ میں ہوگا۔ پیرکو جاری اعلامیہ کے مطابق عثمان باسکٹ بال کلب کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے بی بی اے کی اجازت سے ممتاز مزدور رہنماء عثمان غنی شہید کے یوم شہادت کے سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں ہوگی بلکہ شہید عثمان غنی کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں بیش قیمت انعامات دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیمیں ٹورنامنٹ سیکریٹری انٹرنیشنل ظفر اقبال سے 14ستمبر تک رابطہ کرسکتی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/09/2022 - 23:15:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :