آئرش گالفر شین لوری نے پہلی مرتبہ بی ایم ڈبلیو گالف چیمپئن شپ جیت لی

منگل 13 ستمبر 2022 14:56

آئرش گالفر شین لوری نے پہلی مرتبہ بی ایم ڈبلیو گالف چیمپئن شپ جیت لی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2022ء) آئرلینڈ کے نامور گالفر شین لوری نے بی ایم ڈبلیو گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ 35 سالہ آئرش گالفر شین لوری نے شمالی آئرلینڈ کے شہرہ آفاق فالفر کو روری میکلورائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئےپہلی مرتبہ پی جی اے بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ 2018 کی پی جی اے بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ میں رنر اپ تھے۔ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے باعث کھیل کی معطلی کے بعدچیمپئن شپ کو 54 ہولز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ اس فتح کے ساتھ شین لوری نے جولائی 2019 میں اوپن چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پہلا بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا۔یوں 35 سالہ آئرش گالفر کی ڈی پی ورلڈ ٹور پر کیریئر ٹائٹلز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
وقت اشاعت : 13/09/2022 - 14:56:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :