پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا کردیئے

ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم کھلاڑیوں کے اکائونٹس میں ٹرانسفر کر دی گئی

ہفتہ 24 ستمبر 2022 16:54

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا کردیئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا کردیئے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 70کھلاڑیوں کے پانچ ماہ سے رکے تمام واجبات ادا کئے ۔ہاکی فیڈریشن نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم کھلاڑیوں کے اکائونٹس میں ٹرانسفر کر دئیے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ کھلاڑی ملک کے ہیرو ہیں اور ہماری عزت ہیں،کبھی نہیں چاہتے تھے کہ کھلاڑیوں کو ان کی رقم نہ ملے،ماضی میں بھی جیب سے پیسے لگا کر کھلاڑیوں کی رقم ادا کی،کھلاڑیوں کو پیسے نہ ملنے پر سب سے زیادہ دکھ مجھے ہوتا ہے۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ عہدہ سنبھالا تو اولین ترجیح کھلاڑیوں کو ان کا حق دلانا تھا،وعدہ کیا تھا کہ کیمپ سے پہلے رقم ادا ہوجائے گی۔اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ آج اتوار سے کراچی میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 24/09/2022 - 16:54:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :