دو عالمی ایونٹس کے لیے پاکستان کی اسنوکر ٹیم بیرون ملک روانہ

احسن رمضان اور بابر مسیح ایونٹ میں شرکت کیلئے ملائیشیا گئے ہیں

ہفتہ 24 ستمبر 2022 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2022ء) پاکستان کی اسنوکر ٹیم ایشین سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ اور آئی بی ایس ایف ٹیم اسنوکر چمپئن شپ کے لیے کوالالمپور روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

لاہور سے اسنوکر چمپئن احسن رمضان اور بابر مسیح ایونٹ میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ ہوئے۔چیئرمین پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر شیخ اور ٹیم مینیجر نوید کپاڈیا بھی بیرون ملک گئے ہیں۔ایشین سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ 25 تا 28 ستمبر جبکہ آئی بی ایس ایف ٹیم اسنوکر چمپئنشپ 26 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 24/09/2022 - 16:55:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :