پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 24 ستمبر 2022 21:18

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا
لاہور/ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ آج (بروز اتوار) کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ،مہمان ٹیم کو سات میچوں پر مشتمل سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ آج (اتوار )کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔

یاد رہے کہ مہمان ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی دوسرے میچ میں پاکستان نے زبردست کار کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان کو مہمان ٹیم نے شکست دیکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کر رکھی ہے جبکہ سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے باقی تین میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 24/09/2022 - 21:18:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :