پاکستان انگلینڈ کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ پر محمد عامر کا رد عمل

ہفتہ 24 ستمبر 2022 22:20

پاکستان انگلینڈ کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ پر محمد عامر کا رد عمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر محمد عامر نے لکھا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے۔اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو آج شان مسعود نے ثابت کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شان مسعود نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 40 گیندوں پر 65 رنز بنائے تھے۔

انکی اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو ہرانے کے بعد انگلینڈ نے 7 میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کرلی ہے۔سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ اور دوسرا پاکستان نے جیتا تھا جبکہ چوتھا میچ کراچی میں اتوار کو شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 24/09/2022 - 22:20:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :