قومی گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ کراچی ٹیم کا اعلان لائبہ تبریز کپتان مقرر

ہفتہ 24 ستمبر 2022 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2022ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے چار روزہ ٹرائلز کے بعد قومی باسکٹ بال گرلز چیمپئن شپ جوکے 3 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، اس کے لیے کراچی کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ٹیم کی قیادت لائبہ تبریز کریں گی، دیگر کھلاڑیوں میں مریم زبیری، روشیلا ٹرنر،نور فاطمہ، حائقہ ندیم، فاطمہ عامر، ردا فاطمہ، یمنا سلطانی، افنان عمران، تنریل شاہد، کیمرون ٹرمز، کائنات چشتی، حمناخان، رافعہ خالد، عائشہ ضیاء ، جافراز، یسرا کھوکھراور عائشہ چشتی شامل ہیں، ٹیم منیجر عثمان خواجہ کوچ زعیمہ خاتون ٹیم یکم اکتوبر کو اسلام آباد روانہ ہوگی،منتخب کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 26 ستمبر کو4 بجے شام انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر رپورٹ کریں،درین اثناء ٹیم کے اس دورے کو ملک کی نامور چائے (ہر پل تازہ چائی) کے C.E.O شکیل احمد نے اسپانسر کیا ہے، ٹیم کی کٹ کی رونمائی 28 ستمبر کو کمشنر کراچی محمد اقبال میمن3 بجے شام اپنے دفتر میں کریں گے اور ٹیم سے ملاقات کریں گے�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 24/09/2022 - 23:13:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :