کیریبین پریمیئر لیگ میں کل (منگل کو) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

پیر 26 ستمبر 2022 16:53

گیانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2022ء) کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے۔ لیگ میں کل(منگل کو)مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ لیگ کا کوالیفائر ون ہوگا جس میں بارباڈوس رائلز اور گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ دوسرا ایلیمینیٹرمیچ ہوگا جس میں سینٹ لوشیا کنگز اور جمیکا تلاواز کی ٹیمیں نبرد آز ما ہوں گی۔

دونوں میچز پروویڈنس سٹیڈیم، گیانامیں کھیلے جائیں گے۔ سی پی ایل کا دسواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں جاری ہے جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ لیگ اپنے آخری مرحلے کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

لیگ میں کل منگل کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا ۔

پہلا میچ لیگ کا کوالیفائر ون ہوگا جس میں بارباڈوس رائلز اور گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ دوسرا ایلیمینیٹرمیچ ہوگا جس میں سینٹ لوشیا کنگز اور جمیکا تلاواز کی ٹیمیں نبرد آز ما ہوں گی۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، بارباڈوس رائلز ،گیانا ایمیزون واریئرز ، جمیکا تلاوا، سینٹ لوشیا کنگز اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرزشامل ہیں۔لیگ کا فائنل میچ 30 ستمبر کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 26/09/2022 - 16:53:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :