پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی 20 (کل) کھیلا جائے گا

میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ، سات میچوں پر مشتمل سیریز 2-2برابر

منگل 27 ستمبر 2022 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2022ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی 20 میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ، سات میچوں پر مشتمل سیریز 2-2برابر ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 میچز کی سیریز کا پانچواں ٹی 20میچ (آج) بدھ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شاداب خان اور نسیم شاہ تینوں میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بدھ، جمعے اور اتوار کو کھیلے جانے والے تینوں میچز کے لیے دو پچز تیار کی گئیں جو بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دیتی ہیں تاہم ان پچز پر اسپنرز کا کردار خاصا اہم ہوسکتاہے۔تجربہ کار ہیڈ کیورٹر آغا زاہد کی نگرانی میں ان پچز کو تیار کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں اب تک کا ٹی 20 میں سب سے بڑا ٹوٹل پانچ وکٹ پر 197 رنز ہے جو پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف میچ میں اسکورکیاتھا جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے جو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم نے 176رنز کا مجموعہ حاصل کرکے میچ اپنے نام کیاتھا۔ یہ دوسری بار میں بننے والے اب تک کا سب سے بڑا اسکورہے۔پاکستانی ٹیم کو قذافی اسٹیڈیم میں 126 رنز کے اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ پہلی اننگز کا ایوریج اسکور 161 اور دوسری اننگز کا 147ہے۔اس گراونڈ پر مجموعی طورپر18 میچز ہوچکے ہیں جن میں سے 10 مرتبہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔ آٹھ بار پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم کو جیت نصیب ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 27/09/2022 - 16:37:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :