مستقبل قریب میں ایسی کسی سیریز کا چانس نہ ہونے کے برابر ،انگلینڈ کی پاک بھارت سیریز کی پیشکش پر بھارتی بورڈ کا ردعمل

پہلی بات یہ کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے اس حوالے سے بات چیت کی جو کہ قدرے عجیب ہے: بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کی رائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 ستمبر 2022 14:25

مستقبل قریب میں ایسی کسی سیریز کا چانس نہ ہونے کے برابر ،انگلینڈ کی پاک بھارت سیریز کی پیشکش پر بھارتی بورڈ کا ردعمل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2022ء ) انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی پیشکش پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں روایتی حریفوں کو ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے میدانوں میں کروائی جا سکتی ہے۔

تاہم اب اس معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں ایسی کسی سیریز کا چانس نہ ہونے کے برابر ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پہلی بات یہ کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے اس حوالے سے بات چیت کی جو کہ قدرے عجیب ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا فیصلہ کرنا بھارتی حکومت کا کام ہے نہ کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا، ابھی تک کے مؤقف کے مطابق ہم پاکستان کے خلاف صرف ملٹی ٹیم ایونٹس میں ہی کھیلیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاک بھارت سیریز کے لیے انگلینڈ نے پی سی بی اور بھارتی بورڈ سے رابطہ کیا ہے، ای سی بی کا کہنا تھا کہ 2010ء میں آسٹریلیا کے ساتھ بھی پاکستان نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، پاکستانی اور بھارتی شائقین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پیش کش کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 28/09/2022 - 14:25:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :