کرسچن ٹرنر کا لاہوریوں کیلئے اردو میں خصوصی پیغام وائرل

جمعرات 29 ستمبر 2022 11:43

کرسچن ٹرنر کا لاہوریوں کیلئے اردو میں خصوصی پیغام وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے لاہوریوں کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی سفارتکار نے پاک انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں یہاں کے منظر بیان نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد یہ کرائوڈ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہے۔کرسچن ٹرنر نے لاہوریوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اصل کھیل تو اب شروع ہو گا، کیا آپ تیار ہیں
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 11:43:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :