قومی ٹیم کا سنسنی خیز میچز جیتنا نئی پائی جانے والے خود اعتمادی کا ثبوت ہے‘ رمیز راجہ

ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے وننگ اوور کرانے کیلئے اعصاب پر قابو رکھا اور خود کو اعتماد دیا،چیئرمین پی سی بی

جمعرات 29 ستمبر 2022 11:43

قومی ٹیم کا سنسنی خیز میچز جیتنا نئی پائی جانے والے خود اعتمادی کا ثبوت ہے‘ رمیز راجہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں فتح پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا سنسنی خیز میچز جیتنا ٹیم میں نئی پائی جانے والے خود اعتمادی کا ثبوت ہے، اس چیز کو عامر جمال نے آخری اوور میں مزید اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان عامر جمال نے وننگ اوور کرانے کے لیے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور خود کو اعتماد دیا۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 11:43:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :